بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے امریکی وزیر خارجہ
Beijing (Daily Pakistan Online) China has called on the US Secretary of State
مائیک پومپیو کے اس الزام کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا
وائرس ووہان کی لیبارٹری میں تیار ہوا ہے۔ چین نے تردید کے ساتھ امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حیاتیاتی ہتھیار بنانے میں ملوث ہے
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اگر مائیک پومپیو نے ووہان کی لیبارٹری میں کورونا وائرس تیار ہونے کے ثبوت دیکھے ہیں تو یہ ثبوت ہمیں بھی دکھائے جانے چاہئیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ تمام شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ کووڈ 19 کسی لیبارٹری میں تیار نہیں ہوا بلکہ کسی جانور سے پھیلا ہے ۔
چینی دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کے ڈاٹریکٹر آف انٹیلی جنس ڈاکٹر فوسی اور بہت سے دیگر لوگ بھی مائیک پومپیو کے دعویٰ سے اتفاق نہیں کرتے ، چین نے الزام عائد کیا کہ امریکہ وہ واحد ملک ہے جو حیاتیاتی ہتھیاروں کے ویری فکیشن پروٹوکل پر مذاکرات کی مخالفت کر رہا ہے، امریکہ نے سابق سوویت یونین کے علاقوں میں بہت سی حیاتیاتی لیبز تیار کیں اور ان کے کام یا حفاظتی معیار کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ عالمی خدشات کو دور کرے۔
ہمیں سائنس پر یقین کرنا چاہیے۔


No comments:
Post a Comment